Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن:3اپ سیٹ،شاراپووا،فیڈرر باہر

  میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پیٹرا کویٹووا، ڈینلی روز کولنز اور ایشلے بارٹی فتوحات جاری رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ماریا شرا پووا اور اینجلیق کربر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ میلبورن میں کھیلے جانیوالے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی اسٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی آمانڈا اینی سیمووا کو ا سٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-0 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی بھی پری کوارٹر فائنل میں کامیاب رہیں، انہوں نے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ مینزسنگلز میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ یہ گزشتہ 16 برس میں دوسرا موقع ہے کہ فیڈرر آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے محروم رہے ۔ رافیل نڈال، باٹسٹا ایگٹ اور فرانسز تیافوئے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: