Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی این بی گھپلہ کیس کے ملزم میہول چوکسی نے ہندوستانی شہریت ترک کردی

نئی دہلی۔۔۔ملک میں سب سے بڑا بینک گھپلہ کرنے کے بعد اینٹی گوا میں بیٹھے ہیرا تاجر میہول چوکسی نے اب ہندوستان کی شہریت بھی ترک کردی۔ چوکسی نے پیر کو اینٹی گوا ہائی کمیشن میں اپنا پاسپورٹ جمع کرادیا۔واضح ہو کہ چوکسی پر پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) کے ساتھ14ہزار کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔گھپلے کا انکشاف ہونے سے قبل ہی ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔شہریت چھوڑنے کیلئے چوکسی کو 177امریکن ڈالر کا ڈرافٹ جمع کرانا پڑا ۔ چوکسی نے ہائی کمیشن کو بتایا کہ اس نے قانون کے مطابق اینٹی گوا کی شہریت حاصل کرلی ہے۔پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) کی جانب دائر درخواست کی سماعت کے دوران چوکسی نے کہا تھا کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر 41گھنٹے کا فضائی سفر کرکے ہند وستان نہیں آسکتا ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سٹیزن شپ بل کے تحت 31ہزار تارکین مستفید ہونگے

شیئر: