Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ شہید

مستونگ: پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار پائلٹ شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مستونگ ضلع کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کے طیارے گرنے سے متعلق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ اسی دوران مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق افسوس ناک واقعہ میں طیارے کے پائلٹ نے جام شہادت نوش کیا۔ حادثے کی وجوہ جاننے اور دیگر تفصیلات کےل یے ائر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کیتھران کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے ۔
 
 

شیئر: