Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج لکھنؤ میں راج ببر کے بیٹے کی شادی کی تقریب

نئی دہلی۔۔۔بالی وڈ ادا کار اور کانگریس کے رہنما راج ببر کے بیٹے پرتیک ببر کی شادی کی تقریب لکھنؤ میں منعقد ہوگی۔ پرتیک بچپن کی دوست سانیا ساگر سے گزشتہ سال منگنی ہوئی تھی ۔ واضح ہو کہ پرتیک ، راج ببر کی دوسری اہلیہ اور ممتاز اداکارہ آنجہانی سمیتا پاٹل کے بیٹے ہیں ۔ رسم حنائی کی تقریب سانیا کے فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہیں۔شادی کا اہتمام موہن لال گنج میں واقع ریزارٹ میں کیا گیا ہے جہاں ملک کی ممتاز سیاسی ، سماجی اور فلمی دنیا کی شخصیات کے علاوہ راہول گاندھی، مایاوتی اور اکھلیش یادو کی شرکت کی امید ہے۔ وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش چارٹرڈ طیارے سے لکھنؤ آرہے ہیں۔پرتیک ببر کی دلہن سانیا ساگر سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد پون ساگر بہوجن سماج پارٹی کے رہنما ہیں ۔ سانیا نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فیشن ٹیکنا لوجی( نفٹ) سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور فلمسازی میں ڈپلومہ کیلئے لندن فلم اکیڈمی جاچکی ہیں۔ سانیا ساگر بہترین رائٹر ، ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ہیں۔32سالہ پرتیک ببر فلم "باغی2 "،"ایک دیوانہ تھا"، "جانے تُو یا جانے نا" وغیرہ فلموں کے بعد سوشانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور کی فلم" چھچھورے" میں جلد اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہر اتوار کو 10پودے لگانے والی 6سالہ ایہادکشت

شیئر: