Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا: کیس میں مجرمانہ غفلت پر سابق چیف جسٹس گرفتار

سیئول ۔۔۔جنوبی کوریا نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو سابق صدر کے ساتھ مل کر جاپان سے متعلق کیس کے فیصلے کو بگاڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 71 سالہ سابق چیف جسٹس یانگ سونگ ٹائی جنوبی کوریا کے پہلے جج ہیں جنہیں کرمنل چارجز میں گرفتار کیا گیا۔ سیئول کی عدالت کی جانب سے ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانے کے فوری بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس یانگ سونگ ٹائی نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ 2011 سے 2017  تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہنے والے یانگ سونگ ٹائی پر ججز کے خلاف امتیازی سلوک کے بھی الزامات عائد ہیں۔

شیئر: