Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: پیٹرا کوویٹووا فائنل میں پہنچ گئیں

سڈنی: جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار پیٹرا کوویٹووا نے امریکی حریف ڈینلے کولنز کو ہرا کرآسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میلبورن کے خوبصورت ارینا میں ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پیٹرا کوویٹووا اور امریکہ کی ڈینلے کولنز مدمقابل ہوئیں۔ ورلڈ رینکنگ نمبر8 پیٹراکو ویٹوا نے غیر معروف کھلاڑی پر برتری دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ جیت لیا۔ اسی جوش و جذبے کو جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ٹینس اسٹار نے دوسرا سیٹ0-6 کے واضح فرق سے جیت کر فائنل تک رسائی پائی۔ یکطرفہ میچ سے تماشائی بے حد محظوظ ہوئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: