Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 9 چوبیس فروری کو پیش کیا جائے گا‎

نوکیا کمپنی 24 فروری کو موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا 9 اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس فون میں نوچ لیس ڈسپلے دیا جائے گا اور اس کی پشت پر پانچ کیمرے شامل کیے جائیں گے۔ فون اینڈرائیڈ ون آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کا ڈسپلے 5.99 انچ ہونے کا امکان ہے۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ پروف بھی ہوگا۔اسمارٹ فون میں اوکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔‏اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کو بھی اس فون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 750 یورو تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :بٹن،جیک اور سم سلاٹ کے بغیر مئیزو زیرو اسمارٹ فون لانچ

شیئر: