Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ؟

 دوحہ ... پاکستان کے ثالثی کے کردار سے افغان طالبان اور امر یکہ کے درمیان امن معا ہدہ طے پاگیا ۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان روانہ ہوگئے ۔افغان صدر کو معاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ افغانستان میں جنگ بندی کا شیڈول بھی جلد طے کرلیا جائے گا۔ معاہدے میں امریکہ نے اس بات کی گارنٹی دی ہے کہ اگلے 18ماہ میں افغانستان سے نیٹواور امریکی فوج نکل جائے گی۔ طالبان نے افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی ۔واضح رہے دوحہ میں افغان طالبان اور امر یکہ کے درمیان 6 دن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا جو ہفتے کو ختم ہوگیا۔

شیئر: