Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب دہلی دور نہیں! ’’ٹرین18‘‘کا جلد آغاز

نئی دہلی۔۔۔۔ٹرین 18بالآخر مسافروں کی خدمت کیلئے آراستہ کردی گئی۔محکمہ ریلوے کے افسران کے مطابق اس ٹرین کا کرایہ شتابدی ایکسپریس سے 40سے 50فیصد زیادہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ کے اعلیٰ حکام کواب اس ٹرین سروس کے آغازکیلئے وزیر اعظم ہاؤس سے ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔اس سے قبل وزیر ریلوے پیوش گوئل نے بتایا تھاکہ’’ ٹرین 18‘‘دہلی سے وارانسی کے درمیان755کلومیٹر کا فاصلہ  8گھنٹے میں طے کریگی جو صرف کانپور  اور پریاگ راج( الہ آباد) میں ٹھہرے گی ،یہ اس روٹ کی سب سے تیز رفتار ٹرین ہوگی۔عام ٹرینوں کے ذریعے وارانسی سے دہلی جانے میں تقریباً11گھنٹےصرف ہوتےہیں۔ریلوے افسر نے ٹرین کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین میں ایگزیکٹیو کلاس کا کرایہ 2900اور عام کرایہ1700روپے تک ہوسکتا ہے۔یہ ٹرین چنئی کی مقامی کوچ ساز فیکٹری میں تیار کی گئی ۔ اس پر 100کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس ٹرین کا تجربہ ،ڈیزائن اور معیاری صلاحیت لکھنؤ کی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا۔اس کی رفتار180کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس ٹرین میں ڈیفیوز لائٹنگ اور اور آٹومیٹک دروازے اور راہداریاں ہیں۔ ایگزیکٹیو کمپارٹمنٹ میں مسافروں کی سہولت کیلئے وائی فائی ،جی پی ایس سسٹم اور دیگر مسافروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا نظام بھی نصب ہے۔
مزید پڑھیں: - - - - - -یوپی: امبیڈکرنگر میں کار درخت سے ٹکراگئی،4افراد ہلاک

شیئر: