Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن موٹر ویز پر رفتار کی حد مقرر نہیں کی جا رہی

برلن۔۔جرمن حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک کی مصروف ترین موٹر ویز پر رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر نہیں کی جا رہی۔ جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے میڈیا کو بتایا کہ موٹروے پر یکساں حدِ رفتار مقرر کرنے کی بجائے ٹریفک کے بہاﺅ کو کنٹرول کرنے کے اور بھی ذہین طریقے موجود ہیں۔ قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ ایک کمیشن نے جرمنی کی شاہراہوں پر رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد 130 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ جرمنی ان چند ممالک میں شامل ہیں جہاں موٹر ویز کے اکثر حصوں پر رفتار کی کوئی حد مقرر نہیں۔
 

شیئر: