Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجوری کے چور 4یمنی گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ یہاں گشتی فورس نے ایک ریستوران اور مکہ جدہ شاہراہ کی مشہور تفریح گاہ کی تجوری کی چوری کی تیاری کرنے والے 4یمنی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چاروں یمنی ریستوران اور تفریح گاہ کے کارکنان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے پتہ لگالیا تھا کہ تجوری کہاں رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس قسم کی تجوریوں کو کھولنے والا سسٹم بھی حاصل کرلیا تھا۔ انکے تجوری روم میں داخل ہوتے ہی سیکیورٹی گارڈز نے گشتی فورس سے رابطہ کرلیا۔ یمنی شہری خطرہ بھانپ کر فرار ہوگئے تاہم گشتی فورس نے تعاقب کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ چاروں نے تجوری چوری کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔ انہیں المنصور پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
 

شیئر: