Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل قمر باجوہ اچانک کرکٹرز کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے

کیپ ٹاون: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک پاکستانی کرکٹرز کے ڈریسنگ روم  میں پہنچ گئے۔یہ ا ن کا سرپرائز وزٹ تھا جو پاکستان کے عوام کی طرح ان کی بھی کرکٹ سے دلچسپی اور محبت کا ثبوت ہے۔ جنرل قمر جاوید باوجوہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے نجی دورے پر ہیں۔ شاہینوں نے اپنے جنرل کو ڈریسنگ روم میں اچانک اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ کپتان شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس دوران جنرل باجوہ نے کھلاڑیوں سے ٹیکنیکل معلومات اور ٹپس پر گفتگو کی، قومی کھلاڑی جنرل قمر باجوہ کی کرکٹ پر گہری نظر اور جامع تبصرے پر حیران ہوتے رہے۔ سپہ سالار جب ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق کرکٹر منصور رانا سے ملے تو ان کے والد اور معروف پاکستانی امپائر شکور رانا کا تذکرہ کیا۔ ٹیم منیجر طلعت علی نے بتایا کہ آرمی چیف سول لباس میں میچ دیکھنے کیلئے ا سٹیڈیم میں موجود تھے کہ انھوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جنرل قمر باجوہ کو ڈریسنگ روم کے دورے کی دعوت دی جو جنرل نے بخوشی قبول کرلی۔ جنرل باجوہ نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں بتایا کہ وہ خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور اس کھیل کے آج بھی اتنے ہی بڑے فین ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: