Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے ولیعہد کی رونالڈو کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویرکی دھوم

دبئی : دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پرتگال کے فٹبالر عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو اس وقت اٹلی کے جوونٹس کلب کے لئے کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے کھیل کے عروج کے دنوں میں اسپین کے معروف کلب رئیل میڈرڈ کی طرف سے اپنے کھیل کر فٹبالر کی دنیا میں کئی ایک ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو ان دن اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے دبئی کے ولی عہد نے اپنے ریمارکس میں کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بہت اچھا فٹبالر اور بہت اچھا دوست کے حوالے سے تعارف کرایا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ رونالڈو نے اپنے کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف فٹبال بلکہ ہر شعبے میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کر رکھی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: