Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2فٹبال میدانوں کے برابر سمندری جہاز

سیول ۔۔۔ مقامی شپ یارڈ میں تکمیل اور تعمیر کے آخری مراحل تک پہنچ جانے والے جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا جہاز قرار دیا جارہا ہے۔ اسکا سائز 2فٹبال میدانوں کے برابر ہے۔ ابھی آخری مراحل کا کام باقی ہے اور جب یہ پوری طرح سے مکمل ہوجائیگا تو اسکی مجموعی لمبائی 750فٹ ہوگی۔60کروڑ پونڈ لاگت کا امکان ہے۔ اسکی ڈیزائننگ کا سہرا دنیا کے 2بڑے جہاز ڈیزائنروں چلہن پارک اور پالمر جانسن کے سر ہے۔ جن کا کہناہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا نجی ملکیت کا سمندری جہاز ہوگا۔ اس جہاز کی تعمیر کے منصوبے کو والکیری منصوبے کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مجموعی طور پر 229میٹر جگہ گھیرے گا۔ یہ جگہ 24بڑی بسوں کو کھڑا کرنے کیلئے کافی ہے۔ جب یہ تیاری کی تکمیل کے بعد سمندر میں رواں ہوگا تو اطلاعات کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید النہیان کے جہاز عظام سے بھی بڑا ہوگا جس کی لمبائی 180فٹ بتائی جاتی ہے۔ زیر تعمیر جہاز میں عملے کے 92ارکان کے علاوہ 52مہمانوں کی گنجائش ہوگی جبکہ عرشہ کا پورا حصہ جہاز کے مالک کے لئے وقف ہوگا اور سمندر میں چلتے وقت اسکی رفتار 25ناٹ فی گھنٹہ ہوگی جو ایک آرام دہ سفر کی ضمانت ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والوں کا کہناہے کہ ویسے تو یہ جہاز ہی ہوگا مگر آپ اسے تیرتا ہوا تفریحی پارک بھی قرار دے سکتے ہیں۔ جس سے عوام بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ یہ منصوبہ حقیقتاًچلہن پارک نامی مشہور کورین ڈیزائن کی پیداوار ہے۔ جو ڈیزائن کو آخری شکل دینے کیلئے کئی دوسرے ماہر ڈیزائنروں کے ساتھ مل کر 8ماہ تک اس کی نوک پلک درست کرنے میں مصروف رہے۔ 36 سالہ پارک کا تعلق سیول سے ہے جنکا کہناہے کہ جہاز کی تیاری میں المونیم کے ساتھ ایک خاص قسم کا کاربن فائبر استعمال ہوگا جس کی وجہ سے اسکا ڈھانچہ مضبوط اور خوبصورت نظر آئیگا۔ 
 
 

شیئر: