Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افواہیں پھیلانے سے اجتناب کیا جائے، ترجمان ادارہ ریاستی سلامتی

    تبوک- - -  - ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے ترجمان میجر جنرل  بسام عطیہ  نے خبردار کیا ہے کہ افواہیں نقل کرنے اور پھیلانے سے فرد اور معاشرے کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی سطح پر اسلحہ کی دوڑ اور افکار و نظریات کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں یہ تاثر دینا کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہو گئی ہے ٹھیک نہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حقیقت یہ ہے کہ سیکولرازم ، جدیدیت، مغربیت، لبرل ازم  او ر روشنی پھیلانے والی اسکیموں او ردستاویز وںکے درمیان مثبت منفی قبول اور عدم قبول کا رشتہ ہے۔ انہوں نے نایف قومی سلامتی کالج کے تعاون سے تبوک یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور رہ کر میانہ روی کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیاہمارا اہم شریک ہے۔ فکری آگہی ہوشمند معاشرہ بنانے ، امن ، سلامتی ، محبت اور حب الوطنی برپا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ قومی سلامتی کو 8خطرات درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی: اسکولوں میں جرائم سے پاک معاشرے کے لئے آگاہی مہم

شیئر: