Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑوں کا گھپلہ،5بینک افسران سمیت 13ملوث

لکھنؤ۔۔۔غازی آباد میں فرضی چیک کے ذریعے کی گئی پونے 3کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی معاملے میں اقتصادی جرائم برانچ ( ای او ڈبلیو) نے تحقیقات کے بعد 5بینک افسران سمیت 13اہلکاروں کو ملوث پایا۔تحقیقاتی ٹیم نے بینک افسران اور ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کیلئے بینک کے چیف نگراں آفیسر کو خط ارسال کیااور دھوکہ بازی میں ملوث اعلیٰ افسران سمیت 13افراد کیخلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ای او ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل راجندر پال سنگھ کے مطابق 2016ء میں غازی آباد کے کوی نگر میں نریش کمار ڈیسائی کے کارپوریشن بینک کے بچت کھاتے سے 2کروڑ87لاکھ30ہزار600روپے 3فرضی چیکس کے ذریعے نکالے گئے تھے۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ رقم رئیل ٹائم گراس سٹیلمنٹ سسٹم( آر ٹی جی ایس) سے جے ماں اسٹیل کے مالک رام کمار سنگھ اور ایچ پی سیلز کے مالک وشال کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کئے گئے ۔ان رقوم کو ہڑپنے میں وشال شرما، اروند کمار ، کلدیپ، پون بھاٹی، انوج بھاٹی، سنتوش گری، سگھڑپال سنگھ اور ارون راوت شامل ہیں ۔ اس گھپلے بازی میں کارپوریشن بینک کے سینیئرمنیجر انل شرما، منیجر نیرج نرولا ، اسسٹنٹ منیجر آشوتوش کمار، اسسٹنٹ منیجر رشمی پلئی اور سنگل ونڈو آپریٹر شریٹھا سینی ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: تیز رفتارکارسڑک پرکھڑے کنٹینرسے ٹکراگئی،3افراد ہلاک

شیئر: