Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 2 پاور پلانٹ خریدنے میں دلچسپی

اسلام آباد... وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا کہ سعودی عرب سے پہلے 2سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے سعودی سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی لیکن ابھی اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی سرمایہ کاری ہوگی۔ 5 سال میں ریفائنری مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سندھ اور بلوچستان میں ونڈ انرجی اور سولر انرجی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ ان کی فوڈ اور ایگریکلچر میں بھی دلچسپی ہے۔ منرلز اینڈ مائنز میں بھی سعودی عرب کی دلچسپی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب نے حویلی بہادر شاہ اور بھکی پاور پلانٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔شروع میں انہوں نے یہ کہا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل ہونی چاہیے لیکن ہم نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے قوانین کے مطابق نجکاری ہوگی۔ اس کی کھلی نیلامی ہوگی ۔ اگر سعودی عرب زیادہ بولی دینے میں کامیاب ہوا تو اس کو پلانٹس دے دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی عرب کی 20 سے 22 کاروباری شخصیات آرہی ہیں۔ ان کی پاکستانی کاروباری افراد کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔ اس سے سروسز اور آئی ٹی میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

شیئر: