Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پرائیوٹ اسکول فیسوں میں اضافے کے مجاز نہیں

کویت: کویت کے پرائیوٹ اسکول فیسوں میں اضافہ کرنے کے مجاز نہیں۔2018میں حکومت نے فیسوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ تعلیمی سال 2019/2020کے لئے بھی نافذ العمل ہے۔ یہ وضاحت کویتی وزیر تربیت وتعلیم ڈاکٹر حامد العازمی نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویتی کابینہ نے 2018میں تعلیمی سال 2018/2019کے لئے پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا تھا۔ جب تک کابینہ کوئی نیا فیصلہ نہیں کرتا اس وقت تک پرانا فیصلہ برقرار رہے گا۔ ملک کے تمام پرائیویٹ اسکول تعلیمی سال 2019/2020میں بھی وہی فیس برقرار رکھیں گے جن کی منظوری پہلے دی جاچکی ہے۔
 

شیئر: