Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ کی”ڈمبو“کا نیا ٹریلر جاری

ایڈونچر فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم” ڈمبو“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھومتی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اسی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ ہاتھی اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: