Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل سے ہاکی لیگ میں بھی مدد ملے گی،شہباز سینیئر

  لاہور: قومی کھیل ہاکی میں ملک کی پہچان بننے والے اولمپیئنز کو بھی پاکستان سپر لیگ نے اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اورسابق ہاکی اسٹارز اپنی فیورٹ ٹیموں کے میچ بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینیئر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لاہور اور کراچی میں آکر کھیلنے سے ہاکی لیگ کے لئے مدد بھی ملے گی۔ پی ایس ایل کے میچز میں 40 سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد نے اس ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے ، جب یہ معروف کرکٹرز لاہور اور کراچی میں آکر کھیلیں گے تو پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستانی قوم کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والی قوم ہے، اس سے پوری دنیا کو باور کرانے میں مدد ملے گی کہ ہمارا ملک ہر لحاظ سے اب محفوظ ملک ہے اور پاکستانی شائقین کو کھیلوں کے شاندار مقابلوں سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق لاہور قلندرز ان کی فیورٹ ٹیم ہے، ہمیشہ اس ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، بدقسمتی سے اس کے نتائج توقعات کے مطابق نہیں آتے لیکن اس کے باوجود قلندرز کی کامیابی کیلئے دعاگو رہتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: