Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: منگل سرد ترین دن ہوگا، ماہر موسمیات

ریاض ۔۔۔ موسمیات کے ماہر صالح الربیعان نے کہا کہ مملکت بھر میں منگل سرد ترین دن ہوگا۔ رواں ہفتے کے دوران سعودی عرب کے شمالی علاقوں سمیت وسطی اور مغربی علاقوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو جازان ، عسیر، باحہ، نجران اور ریاض کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ درمیانے درجہ کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ریاض کے مشرقی علاقوں کے علاوہ نجران اور مملکت کے شمالی علاقوں میں گردوغبار کے ساتھ تیز ہوا متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے علاوہ اتوار کی صبح مملکت کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔
 

شیئر: