Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیوان میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم، 7افراد ہلاک

سیوان۔۔۔بہارمیں ضلع سیوان کے بسنت پور روڈ پر نظام پو ر بازار کے قریب ٹرک اور پک اپ میں ہولناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔تصادم میں 7افراد موقع پر ہی ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔پک اپ میں سوار تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشیں گاڑی سے باہر نکالیں اور زخمیوں کو صدر اسپتال پہنچایا۔ لاشیں اور زخمیوں کے اسپتال پہنچنے پر وہاں کہرام برپا ہوگیا۔ لواحقین اور عزیز و اقارب کی بھیڑجمع ہوگئی۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر طلب کرکے ان کے فوری علاج کی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -انسٹاگرام پر غیر ملکی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی

شیئر: