Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر منظم طریقے سے اونٹنی کا دودھ فروخت کرنا غیر قانونی

جدہ۔۔۔ وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے کہا ہے کہ غیر منظم انداز میں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنا نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ اور اللیث ہائی وے پر غیر منظم انداز میں اونٹنی کا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف تفتیشی کارروائی کی گئی۔ وزارت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ صحت ضوابط کی پروا کئے بغیر دودھ خریدنے سے مختلف قسم کی خطرناک اور متعدی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اونٹنی کا تازہ دودھ پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ ڈبے میں بند دودھ کے مقابلے میں کھلے مقامات پر نکالا گیا تازہ دودھ استعمال کرنے سے ایک سو مرتبہ زیادہ بیماریاں پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ 

شیئر: