Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس اور ریاض جنگی جہاز اور آبدوزیں سعودی عرب میں تیار کرنے پر متفق

ریاض۔۔۔ پیرس اور ریاض جنگی و تجارتی جہازوں اور آبدوزوں کی سعودی عرب میں تیاری پر متفق ہوگئے۔ سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز کمپنی نے اتوار کو فرانس کے نیول گروپ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط رکردیئے۔ اس کے بموجب فریقین سمندری سسٹم جدید خطوط پر استوار کرنے والی فیکٹری قائم کریں گے۔ سعودی کمپنی کے ایگزیکٹیوچیئرمین اندریاس شویر نے بتایا کہ دونوں گروپ مملکت میں جنگی و تجارتی جہاز اور آبدوزیں تیار کریں گے۔ مشترکہ فیکٹری میں 51 فیصد حصص سعودی عرب اور 49 فرانس کے ہونگے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 2017 ءکے دوران سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز کمپنی قائم کی تھی۔ شویر نے توجہ دلائی کہ جنگی و تجارتی جہازوں اور آبدوزوں کی ڈیزائننگ ، تیاری اور اصلاح و مرمت کی بدولت مشترکہ منصوبہ سعودی بحریہ کی صلاحیتو ں میں بڑا اضافہ ہوگا۔ 
 

شیئر: