Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کے مریض کا آپریشن کئے بغیر ’’والو ‘‘تبدیل؟

فرید آباد۔۔۔سیکٹر 21میں واقع ایشین اسپتال میں ٹرانس کیتھیٹر آئورٹِک والو ری پلیسمنٹ( ٹی اے وی آر) نامی ٹیکنا لوجی کی مدد سے آپریشن کے بغیر مریض کے دل کا والو تبدیل کردیا گیا۔ اسپتال کے شعبہ امراض قلب کے چیئرمین ڈاکٹر رشی گپتا نے بتایا کہ 68سالہ خاتون دل کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا تھی لہذا اسکے دل کا والو تبدیل کرنے کیلئے آپریشن کی بجائے اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے والو تبدیل کیا گیا۔اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر این کے پانڈے نے بتایا کہ اس تکنیک سے علاج کے بعد مریض کو 3دن بعد اسپتال سے فارغ کردیا جاتا ہے۔عام طور پر دل کے آپریشن کے مریضوں کو 12دنوں تک اسپتال میں گزارنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے دل میں لگائے جانے والے  والوپر تقریباً22لاکھ روپے خرچ ہوتے تھے لیکن اب ہندوستان میں  والو کی تیاری کے بعد اس کی قیمت کم ہوکر 12لاکھ روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -پلوامہ حملہ:بہار کی ڈی ایم عنایت خان نے بیٹیوں کوگودلیا

شیئر: