Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز پھر صدارتی امیدوار

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔77 سالہ برنی سینڈرز 2016 ءمیں امریکہ کی سیاسی پارٹی ڈیموکریٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب کے پارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے امریکہ کی سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے مد مقابل تھے۔برنی سینڈرز نے دوبارہ صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان اپنے حامیوں کے نام جاری ای میل میں کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دےکر امریکی معیشت کا رخ چند لوگوں کی جانب سے ہٹا کر عام عوام کی جانب کریں گے۔ فیصلے کے بعد برنی سینڈرز کو ممکنہ طور پر پارٹی کی جانب سے کئی مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انکی عمر کو لے کر سوالات کئے جا سکتے ہیں ۔ اس وقت پارٹی میں نئی سوچ رکھنے والی نوجوان قیادت موجود ہے۔برنی سینڈرز کی جانب سے ای میل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی گئی ۔ سینیٹر برنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کی ماڈرن تاریخ کا سب سے خطرناک صدر قرار دیا اور کہا کہ ایک ایسے شخص کے خلاف لڑنے جا رہے ہیں جو ایک جھوٹا، فراڈ کرنےوالا، نسل پرست اور انتہائی مکار انسان ہے۔ اس کی چنگل سے امریکی جمہوریت کو آزادکرانا ہے۔
 
 

شیئر: