Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گومیز کی ٹی شرٹ نے سعودی بچے فیصل الغامدی کو مشہور کردیا

ریاض۔۔۔ سعودی بچے فیصل الغامدی نے کہا ہے کہ وہ الہلال فٹبال کلب کے معروف غیر ملکی کھلاڑی " گومیز" کی عطا کردہ ٹی شرٹ کسی بھی قیمت پر کسی کو بھی نہیں دے گا۔ اس ٹی شرٹ کی صدائے بازگشت کھیلوں کی دنیا میں دور دور تک سنی گئی۔ الغامدی کا کہنا ہے کہ اسے گومیز کے ایک مداح نے ٹی شرٹ کیلئے گاڑی اور موبائل کی پیشکش کی تھی جسے اس نے مسترد کردیا۔ الغامدی نے بتایا کہ ٹی شرٹ کے بعد محلے میں اس کے پڑوسی اور دوست احباب اسے " گومیز" کہہ کر بلانے لگے ہیں۔ الغامدی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ گومیز مجھے اپنی ٹی شرٹ دے دیں گے اور مجھ سے ہاتھ بھی ملائیں گے۔ گومیز نے الاتحاد کلب کی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر غیر معمولی مسرت کا اظہار کیا۔ 

شیئر: