Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلی ہوئی اشیاءکھانا غیر صحت بخش

لندن۔۔۔ صحت بخش اور غیر صحت بخش کھانے کے حوالے سے بی بی سی نے خاص قسم کا پروگرام ایک عرصے سے شروع کررکھا ہے اور جس میں طرح طرح کے خیالات اور آرا ءکا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں یہ خبر کافی گرم تھی کہ جلے ہوئے کھانے یا سوختہ خوردنی اشیاءبھی سرطان کا سبب بنتے ہیں یا نہیں اس قسم کی آراءکا اظہار کرنے والوں کا خیال تھا کہ جلی ہوئی روٹی، بریڈ یا جلاہوا آلو خاص قسم کے نقصان دہ کیمیکل سے بھر جاتے ہیں جس سے ہاضمے پر کچھ اثر ضرور پڑتا ہے مگر یہ اثر نقصان دہ یا جان لیوا قرار دیئے جانے کی سطح تک نہیں پہنچتا۔ بی بی سی کےلئے خوراک کا یہ پروگرام پیش کرنے والی گلوریا ہینی فورڈ اور کرس بریوڈ نے اب اس متنازعہ بحث کے حوالے سے بتایا ہے کہ بعض خوردنی اشیاءجو جل جاتی ہیں یقینی طور پر خاص قسم کے کیمیکل ایکری لائمائڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منفی اثرات اس وقت بالعموم نمایاں ہوتے ہیںجب آپ جلی ہوئی روٹیوں یا بریڈ کے جلے ہوئے سلائس اگر روزانہ 160 کی تعداد میں کھائے جائیں تو منفی اثرات کا نمایاں ہونا یقینی ہوجاتا ہے۔ اسلئے انسان کو چاہئے کہ چرمرے قسم کے آلو اور جلی ہوئی روٹی سے پرہیز کرنا چاہئے۔
 

شیئر: