Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجائزر پاور میکس پی 18 کے اسمارٹ فون لانچ‎

انرجائزر کمپنی کی جانب سے حیرت انگیز حد تک بڑی بیٹری کا حامل اسمارٹ فون پاور میکس پی 18 کے متعارف کرادیا ہے جو ایک چارج کے بعد 50 دن تک کام کر سکتا ہے۔اس اسمارٹ فون کی بیٹری 18000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔یہ فون کسی بھی عام اسمارٹ فون کی نسبت تین گنا زیادہ موٹا ہے۔اسمارٹ فون کو بطور پاور بینک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اس میں پوپ اپ ڈوئل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے جو 16 میگا پکسل اور 2 میگاپکسل کے دو لینسز پر مشتمل ہے۔ اس فون کے بیک پر 12، 5 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پروسیسر ، 6 جی بی ریم ، 128 جی بی اسٹوریج اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فاسٹ چارجنگ سپورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو موسم گرما میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - --سامسنگ گیلکسی اے 30 اسمارٹ فون لانچ

شیئر: