Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ واقعہ،ہند نے ڈوزیئر پاکستان کے حوالے کردئیے

  اسلام آباد/نئی دہلی... ہند نے کی پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈوزئیر پاکستان کے حوالے کر دئیے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔اس میں پلوامہ واقعہ کے ذمہ داروں سے متعلق تفصیلات ، پاکستان میں مبینہ طورپر جیش محمد کی قیادت اور تربیتی کیمپوں کی موجودگی کی تفصیلات شامل ہیں۔ نئی دہلی نے گرفتار ہندوستانی پائلٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان گرفتار پائلٹ کی فوری اور بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔ دریں اثناء ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈوزیئر کا جائزہ لیا جائے گا۔ دستاویز میں قابل عمل شواہد ہوئے تو پاکستان پیش رفت کرے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں پلوامہ واقعہ کی تحقیقات اور مذاکرات کی پیشکش دہرائے جانے کے بعد نئی دہلی نے ڈوزیئر قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کئے ہیں۔

شیئر: