Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کے فیصلوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا

 پاکستان ہماری جنت ہے  ہم اپنی جنت کو دشمن کے ناپاک عزائم کا نشانہ نہیں بننے دیں گے،ہر اہل وطن افواج پاکستان کے ساتھ ہے، شرکاء کااظہار خیال 
 ثناء بشیر۔  الاحساء
    ٭پختون قوم اعلیٰ روایات کے مطابق جہاں ملک کی تعمیروترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے وہیں پر ملکی دفاع میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر عبدالقیوم خان نے الجبیل میں بنوں اور وزیرستان کے قبائلی افراد کی جانب سے منعقد کیے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عبدالقیوم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے ملک کا ہر جوان اور  بچہ اپنی جان کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔ہند نے نام نہاد سرجیکل ا سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا مگر پاک فوج نے اس ڈرامے کو2ہندوستانی جہازوں کو گرا کر حقیقت میں تبدیل کردیا۔ہند کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی  اور ملکی سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبدالجمیل المعروف بنگی خان کا کہنا تھا کہ ہند ہر بار اپنی تاریخ کو کیوں بھول جاتا ہے ۔ ہم پختون قوم نے جس طرح 1947 میں کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کروایا تھا، اب کی بار موقع ملا تو پورا کشمیر آزاد کروائیں گے۔ محمد مصطفی، عارف اللہ، اشفاق اور منصور خان نے کہا کہ پاکستان ہماری جنت ہے اور ہم اپنی جنت کو دشمن کے ناپاک عزائم کا نشانہ نہیں بننے دیں گے بلکہ اپنی فوج کے ساتھ ملکر وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔بنوں اور وزیرستان کے قبائل پاکستانی فوج کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ملکر پاکستان کو کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان جو  فیصلے کر رہے ہیں ان سے ملک میں بہتری آ رہی ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پوری پاکستانی قوم نہ صرف ان کے ساتھ متحد کھڑی ہے بلکہ دشمن کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہم ایک ہیں اور ایک ہوکر ہی میدان میں اتریں گے۔
    ٭ رائز کلب الجبیل کی جانب سے بچوں کیلئے قدرتی ماحول اور پُڑ فضا مقام کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک تربیتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔بچوں کو والدین سمیت ایک فارم کی مکمل سیر کرائی گئی۔ اس تربیتی دورے میںزرعی اجناس کی کاشتکاری ، کھیتوں سے سبزیاں اور پھل خود توڑنا ،مختلف مویشیوں کی سواری وغیرہ شامل تھا۔اس موقع پر کلب کی صدر مدیحہ کاشف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں قدرتی مناظر ناپید ہوتے جا رہے ہیں۔اس طرح کے تربیتی دورے بچوں کو فطرت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انتظامی امور کے انچارج طاہر خان نے خوش اسلوبی سے پروگرام کو عملی شکل دی ۔تصویر کشی کی خدمات کامران خالد نے انجام دی۔دورے میں شریک افراد نے اس تربیتی دورے کو بہت سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کرانے ہر زور دیا۔اس موقع پر بچوں نے مقامی فارم ہاؤس میں سبزیوں اور پھلوں کے کھیتوں میں جاکر سیر کی اور پرجوش انداز میں معلومات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ولی عہد مملکت کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا ، کمیونٹی

شیئر: