Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو انجائنا کا دورہ پڑا ہے،مریم

  لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد سے ملاقات کے دوران جیل میں انہیں اچانک انجائنا کا دورہ پڑا ہے۔ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے ۔ ر مریم نواز نے منگل کو اڈیالہ جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے بتایا ہے کہ پہلے بھی 4 مرتبہ دورے پڑ چکے ہیں لیکن وہ اپنی اس تشویشناک حالت کے بارے میں کسی کو بتا ئیں گے اور نہ شکایت کرینگے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کوکئی دن تک اسپتال رکھا گیا مگر ان کا علاج نہیں کیا گیا ۔ نواز شریف کو صحیح علاج نہ ملا تو ان کی جان کو سخت خطرہ ہے ۔ 
 نواز شریف کی صحت پر تشویش
  مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی اجلاس میں نوازشریف صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا ۔اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی اپنے قائد کے ساتھ ہے۔ پارلیمانی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ محمد نوازشریف کو میڈیکل بورڈز کی روشنی میں بلا تاخیر ایسے اسپتال منتقل کیاجائے جہاں عارضہ قلب اور میڈیکل بورڈز کی تشخیص میں تعین کردہ طبی سہو لتوں کا مناسب انتظام اور معالجین24 گھنٹے دستیاب ہوں۔ اجلاس نے متنبہ کیا کہ اگر محمد نوازشریف کے علاج معالجے میں غفلت اور مجرمانہ کوتاہی کے نتیجے میں اگر کوئی خطرہ یا نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران نیازی ہونگے۔ 3 مرتبہ منتخب عوامی وزیراعظم کی صحت پر موجودہ حکمرانوں کی جانب سے سیاست کرنا قابل مذمت اقدام ہے اور حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے کہ پنجاب حکومت کے اپنے تشکیل کردہ5 میڈیکل بورڈز کی طبی تجاویز اور تشخیص کے باوجود ان کے مناسب اور فوری علاج کی سہولت دانستہ طور پہ مہیا نہیں کی جارہی۔
 

شیئر: