Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ بالوں کی نشونما کے مسئلے سے دوچار ہیں ؟

بالوں کے مسائل سے بیشترافراد دوچار نظرآتے ہیں . بالوں کاگرنا ،خشکی اور سکری ، بالوں کی نشونما کا نہ ہونا اور روکھے اور بے جان بال بہت سے افرادکیلئے پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ اگر بالوں کی نشونما کے حوالے سے بات کی جائے تو عام طور پر باریک اور کمزور بالوں کی نشونما کی رفتار بہت کم ہوتی ہے ۔ سر کی جلد خشک ہونے کے سبب بھی بالوں کی نشونما میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ایک اہم بات جسے ہم یک سر نظر انداز کر دیتے ہیں ، سر کی جانب دوران خون کا مناسب اور متوازن ہونا ہے۔ تمام دیگر اعضاء کی طرح بالوں کو بھی نشونما اور صحت کے لیےآکسیجن کی مخصوص مقدار درکار ہوتی ہے اور سر کی طرف اس کی رسد میں کوئی بھی رکاوٹ بالوں کے گروتھ کے مسئلے کو جنم دیتی ہے۔ ان تمام مسائل سے چھٹکاراپانے کے لئے سب سے پہلے بالوں سے خشکی و سکری کا خاتمہ ضروری ہے۔ اس کےلئے روغن لبوب سبعہ ایک بہترین قدرتی حل ہے۔ متواتر10 روز تک اس کا سر میں مساج جلد کو مناب مقدار میں نمی فراہم کر کے خشکی کو ختم کرتا ہے۔ بالوں کی بڑھوتری کےلیے دال ماش 200 گرام ،مہندی کے پتے 100گرام ، کلونجی 50گرام اورآملہ 50 گرام پیس کر دہی میں شامل کرکے پیسٹ بنا لیں ۔ اسے ماسک کی طرح سر کی جلد اور بالوں پر اپلائی کریں اور دو گھنٹےتک لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے دھوڈالیں۔ اس سے بالوں کی رونق ، چمک اور نشونما میں اضافہ ہو گا۔
 

شیئر: