Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمہ فرار کرانے والا برمی بمعہ بیوی گرفتار

عفیف۔۔۔ ملازمہ کو اس کے کفیل کے گھر سے فرار کرانے والا برمی اور اسکی بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ عفیف پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی گھریلو ملازمہ فرار ہوگئی ہے۔ پولیس نے شبے کی بنیاد پر ایک گاڑی روکی جس کا ڈرائیور برمی تھا اور اس کے ہمراہ 2خواتین گاڑی میں موجود تھیں۔ چھان بین سے پتہ چلا کہ ان میں سے ایک اسکی بیوی تھی اور دوسری خاتون کا اس سے کوئی رشتہ ناتہ نہیں تھا۔ بالاخر برمی نے اعتراف کیا کہ وہ گھریلو ملازماﺅ ںکوانکے کفیلوں سے فرار کراکے پیسے کماتا ہے اور ٹریفک پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے اپنی بیوی کوگاڑی میں بٹھا لیتا ہے۔ پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: