Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”طیفا ان ٹربل“ جیسی فلمیں بحران سے نکال سکتی ہیں،مایہ علی

اداکارہ مایہ علی نے کہا ہے کہ بطور ہیروئن میری پہلی فلم ”طیفا ان ٹربل “تھی۔ اس فلم نے جس طرح پوری دنیا میں کامیاب بزنس کیا اس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام شروع کیا تو مجھے اتنا گمان ضرور تھا کہ ہماری فلم کامیاب ہو گی مگر فلم سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی اور اس کے ذریعے میری شہرت نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پھیل گئی جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔ اس فلم سے پہلے میں نے علی ظفر کے ساتھ صرف ایک کمرشل کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں تو مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت پر قابو پالیں گے۔
 

شیئر: