Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل میں 28 واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

بوائز اور گرلز ونگ کی جدا جدا تقریب منعقد کی گئی ، سفارتخانے کے لنک آفیسر عمر منظورنے بوائز میں جبکہ سعدیہ عمر نے گرلز ونگ میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی
     پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل میں 28واں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا۔ بوائز ونگ  کی تقریب میں مہمانِ خصوصی لنک آفیسر عمر منظور ملک تھے  ۔ تلاوتِ کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا  نعت رسول پیش کی گئی۔  عربی  میں ملی نغمہ پیش کیا گیا جس کو مہمانِ خصوصی اور حاضرین نے بہت سراہا۔ پرنسپل خاور حسین نے 2017-2018 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔  اسکول میں منعقد نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اور پہلوؤں پر روشنی ڈالی جس نے تعلیمی معیار کو فروغ دیا۔ انہوں نے ان طالب علموں کو مبارکباد دی جنہوں نے امتحان میں انعامات حاصل کیے۔  اسکول کے عملے اور مینجمنٹ کمیٹی کی بھی تعریف کی ۔انہوں نے اسکول کے معاملات کو آسانی سے تعلیمی ادارے میں مقرر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے اور انتظامی معاملات میں بھی حصہ لیا۔ وائس پرنسپل پرویز اختر نے کھیلوں، انگریزی، اردو تقریر، قرأت مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ انگریزی نظم، عربی گانا، اور قومی گیتوں پر جونیئر طالب علموں کی شاندار پرفارمنس نے معزز سامعین کے دل جیت لیے۔ تقریب کے آخری حصے میںمہمانِ خصوصی عمر منظور ملک نے طالب علموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے جنہوں نے اسکول کے امتحانوں اور فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے فیکلٹی کے ارکان کے درمیان میرٹ سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اسکول پرنسپل نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔ انہوں نے اسکول کیلئے زمین خریدنے اور عمارت کی تعمیر کیلئے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔  اسکول کی لیباریٹریوں کے معیار کو بڑھانے اور لائبریری قائم کرنے کیلئے مالیاتی گرانٹ کا بھی ذکر کیا جس کی ناظرین نے تعریف کی۔ قومی ترانہ پر اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔گرلز ونگ کی تقریب  مہمانِ خصوصی بیگم سعدیہ عمر منظور ملک تھیں۔وائس پرنسپل فریحہ شبنم نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پْرتپاک استقبال کیا۔ ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر خوبصورت پروگرام پیش کئے جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ : پاکستان انٹر نیشنل اسکول ، انگلش سیکشن میں ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘

شیئر: