Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر بغداد پہنچ گئے

تہران۔۔۔ ایران کے صدر حسن روحانی اپنے پہلے سرکاری دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ حسن روحانی عراق کا اپنا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہے ہیں، جب عراقی حکومت کو امریکہ کی طرف سے اس بارے میں شدید دباﺅ کا سامنا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو محدود کر دے۔ روانگی سے قبل صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات اتنے خاص ہیں کہ ان کا عراق کے امریکہ جیسے کسی جارحیت پسند ملک کے ساتھ روابط سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ عراق چاہے، تو ایران اس کی مدد کےلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔
 

شیئر: