Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی

اسلام آباد...وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا ۔ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی۔ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں ۔ مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔سرکاری اسکیم میں سے 3 سال ناکام رہنے والے اور 80 سال سے زائد کے16 ہزار عازمین کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا گیا ۔ حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر ہیں۔حاجیوں کو قربانی کےلئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادر ی نے کہا کہ حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے ۔ آئندہ ماہ سعودی اعلی حکام اسلام آباد ، لاہور پشاور اور کراچی ایئرپورٹس کا دورہ کرینگے ۔ حجاج کی امیگریشن پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی ہوجائے گی۔ نور الحق قادری نے کہا کہ حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا ۔60 فیصد حجاج سرکاری 40 فیصد نجی حج کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ5 ہزار کا اضافی کوٹہ ان کمپنیوں کو دینگے جنہیں کوٹہ نہیں ملا ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ابھی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ۔نوٹیفکیشن ہونے کے بعد 16 ہزار کے اضافی کوٹہ پر پالیسی بنائیں گے ۔

شیئر: