Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کی صحت پر سیاست ہو رہی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور... مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے ساری عمر لوٹا کریسی کی ہے جس کی وجہ سے وہ سیاسی اقدار سے لاعلم ہیں،مشرف کا ترجمان صرف دوسروں کی صحت پر سیاست کرسکتا ہے ،حکومت نے پھر اخلاقی اور ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کی صحت پر سیاست کی۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرےم اورنگزےب نے کہا کہ نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاست کرتے ہوئے حکومتی ترجمان یہ بھول بیٹھے کہ وہ اصل میں نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت اور حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہیں،کئی مہینوں سے عمران نیازی اپنے ترجمانوں کے ذریعے نواز شریف صاحب کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔نواز شریف سے مریم نواز کو گزشتہ روز نہ ملنے دینے کی ہدایت بھی عمران نیازی کی طرف سے آئی تھی۔وزیراعظم کی 6 مہینے کی کل کارکردگی یہ ہے کہ نواز شریف کو کس اسپتال میں منتقل کیا جائے؟ کب منتقل کیا جائے؟ترجمانوں کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں۔ اس لئے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرکے عوام کی نظریں اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری ذہنی مریض ہیں اس لئے وہ دوسروں کی صحت پر سیاست کرتے ہیں۔فواد چوہدریآج قوم کو بتاتے کہ جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد پر آگئی ۔افراط زر 8.5 فیصد کی4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر عوام چیخ رہے ہیں۔وزیر خزانہ مزید مہنگائی سے قوم کی چیخیں نکالنے کے بیان دے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات اس پر بات کرتے؟ نواز شریف کے لئے آپ پریشان نہ ہوں، عوام کی پریشانی پر توجہ دیں۔آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کرنا کیا چاہتی ہے؟ انہیں خود سمجھ نہیں آ رہی،اپنی نالائقی اور نااہلی کیسے چھپائیں؟ حکومت کو کچھ سوجھ نہیں رہا۔نیازی حکومت کے ترجمانوں کے پاس نواز شریف کی صحت پر سیاست کے سوا عوام کو بتاتے کے لئے اور کچھ نہیں ۔

شیئر: