Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے زندگی کی بازی ہارکراہلیہ کو بچالیا؟

احمد آباد۔۔۔۔گجرات کے ضلع احمد آباد کے رہنے والے ہریش سانگھوی نے اپنی بیمار اہلیہ الکا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں زندگی کی بازی ہارنے نہیں دینگے۔ہریش نے اپنا وعدہ تو پورا کیا مگر مرنے کے بعد ۔این بی ٹی کے مطابق ہریش کا بدقسمتی سے 5مارچ کو حادثہ ہوگیاجس سے دماغ میں شدید چوٹ آئی اور وہ کومہ میں چلا گیا۔اسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قررادیدیا۔طویل عرصے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا الکا کا گردہ ناکارہ ہوگیا تھا ۔ ہفتے میں 2بار صفائی کی جاتی تھی ۔ہریش کی موت سے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے لیکن انہوں نے الکا کی زندگی بچانے کوترجیح دی۔ڈاکٹروں نے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مردہ دماغ شوہر کا گردہ نکال کر اہلیہ کو لگانے کا فیصلہ کیا۔11مارچ کو ہریش کا گردہ الکا کو لگادیا گیا۔ہریش کا گردہ، لیور اور آنکھیں دیگر مریضوں کو لگا دیئے گئے۔کامیاب آپریشن کے بعد الکا کو  شوہر کے موت کی اطلاع دی گئی۔الکا نے کہا کہ شوہر کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے زندگی کی بازی ہارنے سے بچالیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات : سابق وزیر اعلیٰ کے مکان سے لاکھوں روپے چوری

شیئر: