Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی بلڈ پریشر کو مثبت لائف اسٹائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے

ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو لائف سٹائل اور ڈائٹ میں مثبت تبدیلی لا کر کم کیا جا سکتا ہے۔ آپ ہائپر ٹینشن کی علامات اور اثرات کو محض ناشتے میں تبدیلی کے ذریعے کم کر سکتے ہیں۔ بہترین غذا جو آپ دن کے آغاز پر لے سکتے ہیں ، اس میں ایک پیالہ دہی ، پھل اور میوہ جات شامل ہیں۔ 
تحقیقات کے مطابق دہی ایک بہترین ناشتہ ہے ۔ ایک چھوٹا آٹھ اونس کا ، فیٹ فری دہی کا پیالہ آپ کی دن بھر کی پوٹاشیم اور کیلشیم کی ضروریات کا دس فیصد فراہم کرتا ہے۔ یہ دونوں اجزاءبلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میگنیشیم کی مقدار بڑھانے کے لئے آپ دہی میں میوہ جات شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹرابری بھی ناشتے میں ایک بہترین آپشن ہے جو اینٹی اوکسیڈنٹ سے بھرپور ہونے کے سبب بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے دن کا آغاز ایسے ناشتے سے کریں جو اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہو۔ خاص طور پر پوٹاشیم کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں کیونکہ یہ سوڈیم کی مقدار کو متناسب بنانے اور ہائیپر ٹینشن سے بچاو¿ کے لئے ضروری ہے۔ اناج اور بہت سے فائٹو کیمیکلز بھی ہائپر ٹینشن کے خلاف بھرپور مدافعت فراہم کرتے ہیں۔ کیلشیم بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جبکہ میگنیشیم اسے متوازن اور متناسب بناتا ہے۔ 
ایک آٹھ اونس کا دہی کا پیالہ آپ کے دن بھر کی ضرورت کا آدھا کیلشیم اور دس فیصد میگنیشیم اور پوٹاشیم فراہم کرتا ہے۔ دہی بذات خود ایک بہترین ناشتہ ہے تاہم اس میں مزید اجزاءشامل کر کے آپ اس کی افادیت بڑھا سکتے ہیں۔ 
میوہ جات میگنیشیم ، سیب اور کیلے پوٹاشیم اور میگنیشیم اور اسٹرابریز اینتھوسیاننز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اپنی روز مرہ کی خوراک سے نمک کی مقدار کم کرکے بھی آپ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔
 ہائیپر ٹینشن کو خاموش قاتل کہا جاسکتا ہے کیونکہ اکثر اوقات آپ خود اس سے بے خبر ہوتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کی عام علامات میں شدید سر درد ، پیشاب کا زیادہ آنا اور سینے میں درد شامل ہیں۔ ماہرین چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو روٹین کے مطابق بلڈ پریشر چیک کروانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
 

شیئر: