Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ 737 میکس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں اور اب کیا ہوگا؟

 
امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کوگذشتہ پانچ مہینوں میں دو بوئنگ 737 میکس 8مسافر طیارے تباہ ہونے اور 350 سے زائد مسافروں کی ہلاکت کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے اور اس نتیجے میںتین سو سے زائد بوئنگ 737 میکس8 اور میکس 9 مسافر طیاروں کا استعمال دنیا بھر میں روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحقیقاتی ٹیمیں ایتھوپین ایئر لائین اور انڈونیشیا کی لائن ایئر سے فلائیٹ ریکارڈ حاصل کر کے جہاز کی تباہی کے سبب کا تعین کر رہی ہیں۔ 
اہم سوال یہ ہے کہ کیا جہاز کی تباہی کا سبب اس کا سافٹ وئیر بنا؟
  • اب تک آپ کیا جانتے ہیں؟
-   منگل کے روزیورپ اور کینیڈا نے محفوظ پروازکویقینی  بنانے کے لیے جہازوںکی  آزادانہ تصدیق کرانے کا اعلان کیا جس سے گراونڈ زدہ میکس جہازوں کی دوبارہ پروازکا معاملہ پیچیدہ ہو گیا ۔
-  ایتھوپین ایئرلائین کی متعلقہ پروازکے کاکپٹ وائس ریکاڈرکی تحقیقات جاری ہیں جس سے پائلٹ اور افسر کے درمیان ہونے والی گفتگو سے جہاز کی تباہی کا اندازہ لگایا جائے گا۔
-  بوئنگ کمپنی نے گاہکوں کو تمام نئے میکس جہازوںکی ترسیل بند کر دی ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کو 28 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
-  بوئنگ کمپنی اپنے موقف پر برقرار ہے کہ ان کے نئے اور کم ایندھن استعمال کرنے والے جہازوں کی پروازمحفوظ ہے، لیکن ساتھ ہی کمپنی نے امریکی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے جہازوں کو گرائونڈ کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ 
- ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کودونوں ایئر لائینز کے تباہ شدہ جہازوں سے ملنے والے  ’اینگل آف اٹیک‘ ڈیٹا میں مماثلت کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔دونوں جہازوں کے  سٹیبلائزر بھی ملبے میں ایک ہی انداز میں پڑے ملے تھے۔ 
- فرانس کے ہوائی حادثات سے متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو دونوں جہازوں کے بلیک باکس ریکارڈرسے ملنے والی معلومات میں بھی مماثلت کے شواہد ملے ہیں ۔   
- ماہرین کے خیال میں فلائیٹ کنٹرول سسٹم جہازوں کی تباہ کاری کا سبب ہو سکتاہے جو جہاز کوپرواز کے دوران ناک کے بل گرنے سے نہ روک سکا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی شواہدموجود نہیں ہیں۔
- ایتھوپین پرواز کے پائلٹ نے اندرونی کنٹرول سسٹم کی خرابی سے آگاہ کیا تھا اور واپس مڑنے کی اجازت بھی مانگی تھی۔لائین ایئر کے پائلٹ نے بھی جکارتہ ایئر پورٹ سے اڑتے ساتھ ہی واپس مڑنے کی اجازت مانگی تھی۔
- انڈونیشیا نے لائین ایئر کے جہاز کے گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جولائی اور اگست کے درمیان جاری کرنے کی تاریخ دی ہے۔
 -  بوئنگ کمپنی کے کمرشل جہازوں سے متعلقہ ڈویژن نے نیا پریزیڈنٹ انجینئرنگ تعینات کیا ہے، اورجہاز کی تحقیقات پر اعلی افسر کو وقف کیا ہے۔
  • آگے کیا ہوگا؟
-   امریکی قانون سازوں نے کہا ہے کہ ہر جہاز میں سافٹ وئیر ڈالنے اور موجودہ سافٹ ائیر کو اپ گریڈ کرنے کی غرض سے جہازوں کو کچھ ہفتوں کے لیے گرائونڈ کیا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ دیگر ممالک زیادہ عرصے کے لیے جہازوں کو گرائونڈ کریں۔ 
-  امریکی ادارہ برائے مواصلات کے انسپکٹر جنرل نے امریکی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ جہازوں کی سرٹیفیکیشن کا آڈٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کی بنیاد پر امریکی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویزدی جائیں گی۔ 
-  بوئنگ نے 737 میکس جہازکے لیے جدید سافٹ وئیر جاری کرنے کا ارادہ کیا ہے جس میں ایک ہفتے سے دس دن لگ سکتے ہیں۔ 

-  امریکی ادارہ برائے انصاف نے بھی امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی بوئنگ کے معاملے میں غفلت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
-   امریکی ہائوس کمیٹی برائے مواصلات کے سربراہ اور ایک اہم ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن نے امریکی ادارہ برائے مواصلات کو ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ان فیصلوں کی جانچ کرنے کو کہا ہے جو میکس جہازوں کی سرٹیفیکیشن کی منظوری کا باعث بنے۔
-  وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ڈیلٹا ایئر لائن کے سابق اعلی افسرسٹیو ڈکسن کوامریکی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا سربراہ مقرر کریں گے۔
-  ایتھوپین ایئر کے تباہ ہونے کے بعد سے بوئنگ کمپنی پر کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، جبکہ وکلاء  نے امریکا میں بوئنگ پر مقدمہ دائر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
-  ایتھوپین ایئر لائین نے 16 مارچ کو کہا تھاکہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کو مکمل ہونے میں چھے مہینے لگیں گے۔ 
-  قانون ساز اور ماہرین میکس ماڈل کی جانچ پرتال کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں۔ یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا پائلٹوں کو جہازوں میں لگے جدید تکنیکی فیچر ز پر ٹریننگ دی گئی تھی؟ 
 

شیئر: