Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی گمراہ کن حب الوطنی ہے، سونو نگم

ہندوستانی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمراہ کن حب الوطنی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق سونونگم نے ایک انٹرویو میں پاکستانی فنکاروں کی ہندوستان آمد پرپابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابند ی عائد کرکے ہم خود کو محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ اب عاطف اسلم ہمارے یہاں کام نہیں کرےگا، ہاں اب تو ہم خوش ہیں۔در حقیقت اس طرح کی پابندی لگانا گمراہ کن حب الوطنی ہے۔ ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں۔ ہم کیوں بچوں کی طرح اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہیں؟انہوںنے کہا کہ اگر آپ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کا سلسلہ بند کرنا چاہتے ہیں تو فلمی صنعت کو پاکستان سے ہر طرح کا ثقافتی تبادلہ روکنا ہوگا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اس طرح پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرکے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

 

شیئر: