Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم”لال کبوتر“ پاکستانی سنیما کی گیم چینجر قرار

پاکستانی فلم ”لال کبوتر“ کو ناقدین نے پاکستانی سنیما کا گیم چینجر قرار دیا تو دوسری طرف انڈسٹری سے وابستہ ستاروں نے اسے نئے باب کا اضافہ کہہ دیا۔سپر اسٹار ہمایوں سعید، عثمان خالد بٹ،علی رحمٰن اور بلال اشرف بھی فلم ’لال کبوتر‘ دیکھنے کے بعد اس کے مداح ہو گئے۔اوپننگ ویک اینڈ پر فلم نے سوا کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، باکس آفس پر ہٹ رہنے والی فلم کے شاندار ریویوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔روشن کراچی کی اندھیری سڑکوں پر گھومتے ٹارگٹ کلرز ،ان کا ڈر اور ان کے انجام کی کہانی” لال کبوتر“ نے نمائش کے ساتھ ہی سب کے دل جیت لئے۔فلم بینوں نے سانس روک کر فلم دیکھی اور پھرخوب تالیاں بجائیں۔ ناقدین نے بھی 5 میں سے پورے 5 نمبر دئیے۔ ’ ’لال کبوتر“ کو ان اداکاروں نے بھی سراہاجن کا فلم سے دور دور تک بھی تعلق نہیں۔سپر اسٹار ہمایوں سعید نے فلم کے متعلق کہا کہ بہترین اداکاری، عمدہ ہدایتکاری، لال کبوتر یقیناً غیرمعمولی حد تک اچھی فلم ہے۔اداکار علی رحمٰن خان نے کہا کہ لال کبوتر نے ہلا کر رکھ دیا، یہ پاکستان میں آج تک بنائی گئی بہترین فلم ہے۔اداکار عثمان خالد بٹ بولے لال کبوتر نے پاکستانی سنیما میں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دیا ہے۔اداکارہ میرا سیٹھی نے لال کبوتر کو حالیہ پاکستانی سنیما کا ”گیم چینجر“ قرار دے دیا۔اداکار بلال اشرف نے لال کبوتر کو حیرت انگیز حد تک اچھی فلم قرار دیا ہے۔

 

شیئر: