Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہت کھنہ پر 14 نشئیوں کا حملہ، اداکارہ نے چپل سے پٹائی کی

 ہندوﺅں کے تہوار کے موقع پر ہندوستانی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ پرنشے میں دھت 14 افراد نے حملہ کردیا۔ اداکارہ کی جب کسی نے مدد نہ کی تو انہوں نے اپنی چپل اتاری اور اکیلی ہی ان سے بھڑ گئیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ چاہت کھنہ شام 7 بجے ملاڈ کے قریب سے گزر رہی تھیں جہاں 14نشئیوں نے ان کی گاڑی روک لی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ انہوں نے اداکارہ کے ڈرائیور کو پیٹا اور گاڑی کی ا سکرین بھی توڑ دی۔اس دوران قریب کھڑے لوگ صرف تماشادیکھتے رہے۔ ایسے میںاداکارہ نے پولیس کو فون کیا اور ڈرائیور کو بچانے کیلئے اپنی چپل نکال کر نشئیوںپر خوب برسائی۔خیال رہے کہ 32 سالہ چاہت کھنہ انڈین ٹی وی کا ایک بڑا نام ہیں۔
 

شیئر: