Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاو پروگرام

  اسلام آباد... ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاو پروگرام کا آغاز بدھ سے ہوگا ۔ وزیراعظم کنونشن سینٹر اسلام آباد میں باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے زکوة و عشرہ ، بیت المال اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ادارے میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان سے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ غربت میں کمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔ چین کے تجربات سے بھی استفادے کی کوشش کریںگے۔ 
غربت مٹاو پروگرام”احساس اورکفالت“ کی منظوری اور ابتدائی مرحلے کے لئے 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے ذریعے بیواوں ، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی ۔ خواجہ سراوں اور معذو افراد کو بھی خصوصی پیکیجز دئیے جائیں گے۔ 

شیئر: