Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض گورنریٹ میں خواتین کو آمد سے روک دیا گیا؟

ریاض ۔۔۔ ریاض گورنریٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گرد ش کرنے والی اس اطلاع کی تردید کردی جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ خواتین کو گورنریٹ آنے سے روک دیا گیا۔ اخبار 24کے مطابق ریاض گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ گورنریٹ میں باقاعدہ خواتین کا ایک شعبہ ہے جہاں اوقات کار کے دوران خواتین کی درخواستیں اور انکی شکایات وصول کی جاتی ہیں۔ بعد میں یہ شکایات اور درخواستیں گورنر شہزادہ فیصل بن بندر اور ان کے نائب شہزادہ محمد بن عبدالرحمن کو پیش کردی جاتی ہیں۔
 

شیئر: