Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی آئل ریفائنری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

کویت :  کویت کے تیل ادارے کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہاشم الہاشم نے اعلان کیا ہے کہ عبداللہ پورٹ آئل ریفائنری کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی تھی، قابو پالیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ  یہ آگ غالباً ایک پمپ میں مشینی خرابی کا نتیجہ تھی۔
الہاشم نے کویتی خبررساں ادارے کونا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آگ 11بجکر 34منٹ پر لگی تھی۔ سوا گھنٹے کے اندر اس پر قابو پالیا گیا اور اسے پھیلنے سے روک دیاگیا۔ انتہائی ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صورتحال قابو میں ہے۔ 
الہاشم نے وعدہ کیا کہ آگ پر مکمل قابو  پانے اور اس کے اثرات سے نمٹتے ہی آتشزدگی کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا جائیگا۔
ہاشم نے آئل ریفائنری کے دیگر یونٹس کے موثر ہونے نہ ہونے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عبد اللہ پورٹ آئل ریفائنری کے دیگر یونٹ طبعی شکل میں کام کررہے ہیں۔ مقامی استعمال اور برآمد کیلئے کیروسین کافی مقدار میں پہلے سے ذخیرہ ہے۔ متعدد یونٹس مختلف مقامات پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیروسین ذخیرہ کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: