Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں 5بیماریاں سب سے زیادہ

برطانوی چینل سکائی نیوز کے مطابق عرب ممالک میں دانتوں کا کیڑا، ڈپریشن،الرجی،ذیابیطس اور کولیسٹرول کی بیماریاں عام ہیں۔
ان بیماریوں کے پھیلنے کی وجہ کھانے پینے کے طور طریقوں،حفظان صحت کی تدابیراور معاشرے کا مخصوص مزاج ہے۔
سکائی نیوز کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں دانتوں کے کیڑے کا مرض پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عرب دانتوں پر بہت کم توجہ دیتے ہیں اور مٹھایوں اور مشروبات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
ان بیماریوں میں ڈیپریشن بھی ہے جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی۔البتہ سکالرز کے مطابق ڈیپریشن کی وجوہات میں کسی عزیز کی موت، خاندان میںخودکشی ، تناؤ پیدا کرنے والے واقعات ، صبح سویرے دل و دماغ پر برا اثر ڈالنے والا واقعہ اور مخصوص ادویہ کو طویل عرصے تک لینا بھی شامل ہیں۔
عربوں میں تیسرا بڑا مرض الرجی کا ہے جس کا سبب کھانے پینے کی ایسی اشیایا ادویات لینا ہے جو انسان کے مذاحمتی نظام پر اثر انداز ہوتی ہوں۔
ذیابطیس کا مرض بھی عربوں میں پھیلا ہوا ہے ۔ سکا لرز کے مطابق یہ روٹی ، آلو،چاول اور میٹھی اشیا کے حد سے زیادہ استعمال کرنے سے پیدا ہورہا ہے۔
عربوں میں پانچواں مرض کولیسٹرول کا ہے ۔ خون میں کولیسٹرول کے بڑھنے سے شریانوں میں خون کی روانی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو خون کی مطلوبہ مقدار مہیا نہیں ہوتی اور دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہوتا ہے۔
کولیسٹرول سے خون کی دماغ تک سپلائی بھی متاثر ہوتی ہے اور کبھی کبھار اس کے نتیجے میں موت بھی واقعہ ہوتی ہے۔
 
 

شیئر: