Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسنیپ چیٹ کا خلیجی بلیک میلر گرفتار

دبئی ۔۔۔سائبر کرائم کنٹرول کے ادارے کے اہلکاروں نے سوشل میڈیاپر خود کو خاتون ظاہر کرتے ہوئے مردوں کو بلیک میل کرنے والے خلیجی باشندے کو گرفتار کر لیا ۔
ملزم نے”بے بی اسنیپ چیٹ“ کے نام سے 5 اکاﺅنٹ بنائے اور ان پر مختلف خواتین کی تصاویر پروفائل میں لگائیں۔ ملزم خود کو خاتون ظاہر کر کے متعدد افراد سے قیمتی اشیاءحاصل کر چکا تھا ۔
 خفیہ پولیس کے سربراہ کرنل جمال سالم نے اماراتی اخبار البیان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ اسنیپ چیٹ پر کسی نے اسکی تصویر لے کر اکاﺅنٹ بنایا ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اکاﺅنٹ اسکا نہیں اس لئے تحقیقات کی جائے ۔شکایت موصول ہونے پر تفصیلی معلومات کےلئے کیس سائبر کرائم کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا ۔ 
سائبر یونٹ کی جانب سے جورپور ٹ ملی وہ حیران کن تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ” بی بی اسنیپ چیٹ “ کے نام سے 5 اکاﺅنٹ بنائے گئے ہیں جن کی پروفائل تصاویر مختلف ہیں ۔ تمام اکاﺅنٹس کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ فرضی اکاﺅنٹس ایک خلیجی شہری آپریٹ کر رہا ہے جو خود کو خاتون ظاہر کرتے ہوئے مردوں سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے بعد انہیں بلیک میل کرتا ہے ۔
کرنل جمال نے مزید بتایا کہ سائبر کرائم یونٹ سے ملز م کے بارے میں تفصیلات حاصل کرکے اسے گرفتا رکر لیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 50 سے زیادہ نوجوان اس ” فرضی خاتون“کا شکار بن چکے ہیں ۔ 
ملزم نے پانچو ں اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچرز اماراتی خواتین کی لگائی تھی جس سے یہ ظاہر ہو تا تھا کہ اسنیپ چیٹ کا اکاﺅنٹ اماراتی خاتون ہی کا ہے ۔ اسی دھوکے میں آکر نوجوان اس کا شکار بن جاتے جنہیں وہ بعد میں بلیک میل کرتا تھا ۔ 
دبئی سائبر کرائم یونٹ کے سربراہ کیپٹن عبداللہ الشخی نے کہا ہے سوشل میڈیا استعمال کرنے والی خواتین خصوصی احتیاط برتیں اور کسی اجنبی کو اپنی لسٹ میں شامل نہ کریں ۔ اپنے کنٹیکٹ میں موجود افراد سے بھی ذاتی تصاویر کا تبادلہ نہ کریں ۔ پرائیوٹ میسج کے طور پر بھی کسی جاننے والے کو بھی اپنی تصاویر نہ بھیجیں کیونکہ تصاویر سرور میں رہتی ہیںجو مکمل محفوظ نہیں ہوتا ۔

شیئر: